پرائیویٹ اسکیم کے عازمین حج کے لیے بھی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

وزات مذہبی امور نے اس سلسلے میں تمام حج ڈائریکٹوریٹس کو مطلع کردیاہے۔


Numainda Express June 22, 2018
وزات مذہبی امور نے اس سلسلے میں تمام حج ڈائریکٹوریٹس کو مطلع کردیاہے۔ فوٹو: فائل

سعودی حکومت نے پرائیویٹ اسکیم کے تمام عازمین حج کے لیے بھی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دیا۔

سعودی حکومت نے گورنمنٹ اسکیم کے بعد پرائیویٹ اسکیم کے تمام عازمین حج کے لیے بھی بائیو میٹرک تصدیق اور فنگر پرنٹس مہیا کرنا لازمی قرار دے دیا۔ اس مقصد کے لیے عازمین کو ان کے موبائل فون پر ایس ایم ایس کر کے بائیو میٹرکس کے لیے مقررہ تاریخ اور وقت پر طے شدہ جگہوں پر آنے کی ہدایت کی جائے گی۔

وزات مذہبی امور نے اس سلسلے میں تمام حج ڈائریکٹوریٹس کو مطلع کردیاہے۔

مقبول خبریں