روئی کے بھاؤ7 سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

چند روز میں قیمتیں مزید بڑھنے کی توقع ہے


Business Reporter June 26, 2018
چند روز میں قیمتیں مزید بڑھنے کی توقع ہے ( فوٹو : فائل)

بین الاقوامی منڈیوں میں روئی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتیں بھی بلندی کی جانب گامزن ہیں اور روئی کے بھاؤ 7 سال کی نئی بلند ترین سطح 8 ہزار 225 روپے فی من تک پہنچ گئے ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 13 اور پنجاب میں 4 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہوچکی ہیں، چند روز کے دوران سندھ میں مزید جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقبول خبریں