بابراعظم کی میچ فٹنس کا جائزہ اگلے ہفتے لیا جائے گا

بیٹنگ میں تکلیف کا احساس ہوا تو شان مسعود ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بن جائینگے


Abbas Raza June 27, 2018
نوجوان بیٹسمین اگلے ہفتے نیٹ پریکٹس شروع کریں گے فوٹوفائل

بابر اعظم کی میچ فٹنس کا جائزہ اگلے ہفتے لیا جائے گا بیٹنگ کے دوران کسی تکلیف کا احساس ہوا تو شان مسعود ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ زمبابوے کی تیاری کیلیے کیمپ کے پہلے روز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز میں شامل تمام 19 کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ دیے، انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں بازو کے فریکچر کا شکار ہونے والے بابر اعظم بھی اس امتحان میں سرخرو ہوئے تاہم انھوں نے کیمپ میں بیٹنگ نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق نوجوان بیٹسمین اگلے ہفتے نیٹ پریکٹس شروع کریںگے، اگر اس دوران انھیں تھوڑی سی تکلیف کا بھی احساس ہوا تو شان مسعود کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے گا، زمبابوے میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم سے8جولائی تک ہوگی، صرف ایک روزہ میچز کیلیے منتخب کھلاڑیوں یاسر شاہ، جنید خان، امام الحق کے ساتھ بابر اعظم کی روانگی کا فیصلہ کرنے کیلیے وقت موجود ہے، میزبان سے 5 میچز کی ون ڈے سیریز کا آغاز 13جولائی کو ہونا ہے۔