آئی لینڈ جزیرے میں شوٹ فلم ’’جیک پاٹ‘‘ کا لانچنگ شو

شوبز رپورٹر  جمعرات 28 جون 2018
اداکار نور حسن اور صنم چوہدری نے کہا کہ یہ فلم ہمارے فلمی کیرئیر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی فوٹوفائل

اداکار نور حسن اور صنم چوہدری نے کہا کہ یہ فلم ہمارے فلمی کیرئیر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی فوٹوفائل

 لاہور:  اورئنٹل فلم کی نئی پروڈکشن ’’جیک پاٹ‘‘ کا لانچنگ شو گزشتہ رات گریٹر اقبال پارک میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ نومی قمر،کنول الیاس، سید نور،ذوالفقار علی مانا،جونی ملک اور چوہدری اعجازکامران سمیت بہت سے افراد نے شرکت کی۔

فلم کے پروڈیوسرخرم ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو فوکھٹ آئی لینڈ جزیرے میں شوٹ کی گئی ہے۔جاوید شیخ، نور حسن ، ٹیپو، ثنا ، صنم چوہدری سمیت ہر کردار فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

اداکار نور حسن اور صنم چوہدری نے کہا کہ یہ فلم ہمارے فلمی کیرئیر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔اداکار ٹیپو نے کہا کہ متعدد پاکستان سمیت بولی ووڈ فلمیں کر چکا ہوں مگر ’’جیک پاٹ‘‘ ان سے سے منفرد اور یادگار فلم ہوگی۔

سینئر اداکار جان ریمبو نے کہا کہ اس فلم میں مہمان اداکار کے طور پر طویل عرصہ بعد فلم بین پردہ اسکرین پر دیکھیں گے، انھوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلیے آگے بڑھنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔