قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر نے خود کبھی آرام کا نہیں کہا،مینجمنٹ ہی خیال رکھتی ہے کہ کس موقع پر بولرز کو آرام دینا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر نے خود کبھی آرام کا نہیں کہا،مینجمنٹ ہی خیال رکھتی ہے کہ کس موقع پر بولرز کو آرام دینا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں محمد عامر کو آرام دیا تو عثمان شنواری مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے۔
انہوں نے کہا اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس بیک اپ میں بولرز موجود ہیں، کسی پر اضافی بوجھ ڈالنے کی ضرورت نہیں۔