افغانستان فورسز کا آپریشن و جھڑپ 26 طالبان ہلاک

آپریشن و جھڑپ صوبہ فاریاب کے مختلف اضلاع میں ہوئیں، 23 طالبان زخمی ہوئے


News Agencies June 28, 2018
ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی طالبان کمانڈر ضیاالدین بھی شامل ہے، وزارت دفاع فوٹو : فائل

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 26 طالبان ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ فاریاب کے مختلف اضلاع میں افغان سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 26 طالبان ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی طالبان کمانڈر ضیاالدین بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں