بجلی ایک روپیہ25 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

مئی میں مہنگے فرنس آئل سے19.30 فیصدبجلی پیداکی گئی جس کی فی یونٹ لاگت 12 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی ہے


Numainda Express June 28, 2018
فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 15 ارب 70 کروڑکابوجھ پڑے گا فوٹو: فائل

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صارفین پر 15 ارب 70 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت نیپراہیڈکوارٹرمیں ہوئی۔

سی پی پی اے نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا تھاکہ مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 29پیسے فی یونٹ رہی ہے، مئی میں مہنگے فرنس آئل سے19.30 فیصدبجلی پیداکی گئی جس کی فی یونٹ لاگت 12 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔

مقبول خبریں