سرکاری زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے

ایمنسٹی اسکیم سے زرمبادلہ کی آمد کے دعوؤں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔


Business Reporter June 29, 2018
ایمنسٹی اسکیم سے زرمبادلہ کی آمد کے دعوؤں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 21 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوکر 16 ارب 24 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 60 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 4کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

مقبول خبریں