کیرا نائٹلی اور موسیقار جیمز رائٹن جلد فرانس میں شادی کرینگے

شادی میں کیرا نائٹلی اور جیمز نے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا ہے جب کہ میڈیا کو شادی میں آنے کی دعوت نہیں دی۔


Net News May 02, 2013
شادی میں کیرا نائٹلی اور جیمز نے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا ہے جب کہ میڈیا کو شادی میں آنے کی دعوت نہیں دی۔ فوٹو: فائل

ہالی وڈ اداکارہ کیرا نائٹلی اور موسیقار جیمز رائٹن رواں ہفتہ فرانس میں شادی کرینگے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کیرانائٹلی اور موسیقار جیمز رائٹن جن کی گزشتہ سال موسم گرما میں منگنی ہوئی تھی۔ اس سال رواں ہفتہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کے تمام تر انتظامات فرانس کے شہر ناٹس میں کیے گئے ہیں۔ شادی میں کیرا نائٹلی اور جیمز نے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا ہے جب کہ میڈیا کو شادی میں آنے کی دعوت نہیں دی۔ دونوں شادی کے بعد ہی میڈیا پر نظر آئیں گے۔

مقبول خبریں