اقلیتوں کیخلاف امتیازی قوانین کا خاتمہ کیا جائےفوکس

295سی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، جوزف فرانسس، کملیش دیوی ودیگر کی پریس کانفرنس


Numainda Express August 12, 2012
295سی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، جوزف فرانسس، کملیش دیوی ودیگر کی پریس کانفرنس

KARACHI: ہیومن رائٹس فوکس کے زیراہتمام اقلیتوں کے نمائندوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتوں کی جان ومال کا تحفظ اور امتیازی قوانین کا خاتمہ کیا جائے، ہم بھی پاکستان کے اتنے ہی وارث ہیں جتنے مسلمان ہیں۔

چیئرمین کرسچئن پارٹی جوزف فرانسس، سیکرٹری ہندو یوتھ مس کملیش دیوی، رانا امرناتھ، نوید والٹر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے بڑے حقوق ہیں مگر وہ حقوق مل نہیں رہے جس کی بناء پر انہیں انصاف اور حقوق کے حصول کیلیے بیحد مشکلات کا سامنا ہے، سانگلہ ہل اور شانتی نگر کی رپورٹوں کی انکوائریز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، 295سی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو جان ومال کا تحفظ حاصل نہیں اسی لئے کئی خاندان ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں، پاکستان جتنا مسلمانوں کا ہے اتنا ہی اقلیتوں کا بھی ہے اسلئے ضروری ہے کہ کالے قوانین کا خاتمہ کیا جائے۔

مقبول خبریں