بھٹ شاہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

انتظامیہ،پولیس،فوجی افسران کا مشترکہ دورہ ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی ہدایت کے مطابق اقدامات کرنے کا فیصلہ


Nama Nigar May 04, 2013
اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی کی مشاورت سے تیارکردہ سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا. فوٹو: فائل

گیارہ مئی کے عام انتخابات کو پر امن بنانے کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ، ضلعی پولیس اور پاک فوج کے افسران نے ضلع مٹیاری کے تعلقہ مٹیاری، ہالا، بھٹ شاہ اور سعید آباد کے حساس پولنگ اسٹیشن کا مشترکہ دورہ کیا ۔

انھوں نے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا اور بالخصوص ان حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی مدد مطلوب ہو گی۔ قبل ازیں انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ڈی سی مٹیاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔



جس میں ایس ایس پی مٹیاری محمد علی بلوچ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کے علاوہ پاک فوج کے میجر شاہد اور رینجر کے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ ظفر اور ذکا نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی کی مشاورت سے تیارکردہ سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا اور امن و امان کی صورتحال اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی کو مقرر کرنے کے متعلق بھی غور و خوص کیا گیا۔

بعد ازاں اجلاس کے شرکا کا ایک اور اہم اجلاس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سکندر علی لاشاری کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال کے متعلق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی ہدایات کے تحت اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مقبول خبریں