فیس بک نے لوگوں کو اپنی معلومات خفیہ رکھنے کا اختیاردیدیا

سوشل نیٹ ورک کے ارکان اپنے 3 دوستوں کے ذریعے سیکیورٹی کوڈ دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں


Online May 04, 2013
ان قابل اعتماد رابطوں سے کسی بھی مشکل صورت میں مدد لی جا سکتی ہے، سیکیورٹی بلاگ پوسٹ فوٹو : فائل

فیس بک نے لوگوں کو اپنے بارے میں معلومات خفیہ رکھنے کااختیاردے دیا ہے جودوستوں کی مدد سے سامنے آسکتی ہیں نئے قابل اعتماد رابطوں کے اکائونٹ کے تحت فیس بک نے اپنے صارفین کو یہ سہولت دی ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے بارے میں آ گاہ کرسکتے ہیں۔

جنھیں یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے مخصوص کوڈ دیے جائیں۔فیس بک نے ایک سیکیورٹی بلاگ پوسٹ میں کہا سیکیورٹی اوردیگرامور پرقابل اعتماد رابطوں کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیںآپ اپنے دوستوں کی مدد سے اپنے اکائونٹ واپس حاصل کرسکتے ہیں۔فیس بک کے مطابق لوگ فیس بک استعمال کرنیوالے اپنے قابل اعتماد دوستوں کے بارے میں سیکیورٹی سیٹنگز مرتب کرسکتے ہیں۔



سوشل نیٹ ورک کے ارکان اپنے 3 دوستوں کے ذریعے سیکیورٹی کوڈ دوبارہ حاصل کرسکتے ہیںفیس بک نے کہا کہ ایک مرتبہ جب آپ قابل اعتماد رابطوں کا تعین کرلیتے ہیں تو کسی بھی مشکل کی صورت میں ان قابل اعتماد رابطوں سے آپ مدد لے سکتے ہیں آپ کو قابل اعتماد رابطے کال کرنا ہو نگے اور اپنے اکائونٹ تک آپ کودوبارہ رسائی ان کی مدد سے مل جائے گی۔

مقبول خبریں