برازیلین فٹبال گرائونڈ میدان جنگ بن گیا پولیس کو مداخلت کرنا پڑی

کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف مکوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔


Sports Desk July 11, 2018
کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف مکوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

برازیل میں ایک لیگ میچ کے دوران فٹبال گرائونڈ میدان جنگ بن گیا۔

لیگ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف مکوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا، ریفری کو پانچ پلیئرز کو ریڈ کارڈ تھمانے کے بعد پولیس کی مداخلت پر میچ ختم کرنا پڑا۔

یہ واقعہ برازیلین سیری ڈی لیگ میں ٹریز اور کیازیس کے درمیان میچ میں پیش آیا، 3-1 کی برتری پانے کے بعد ٹریز کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے حریف پلیئرز میں جاگھسے جس پر جھگڑا شروع ہوگیا، آخر کار پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

 

مقبول خبریں