میوزکل انتخابی مہم نے انتخابات کو حسین ورنگین بنا دیا

راحت فتح علی، شوکت علی، شاہد نذیر، شہزاد رائے اور ابرار الحق نے گیت گائے۔


Cultural Reporter May 08, 2013
راحت فتح علی، شوکت علی، شاہد نذیر، شہزاد رائے اور ابرار الحق نے گیت گائے۔ فوٹو : فائل

سیاسی جماعتوں کی میوزکل انتخابی مہم نے انتخابات کو حسین ورنگین بنا دیا۔

گلی محلوں میں انتخابی مہم چلانے والے سپورٹر زمشہور گلوکاروں کے انتخابی نغمے گنگناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس ضمن میں (ن) لیگ نے نامور گلوکار راحت فتح علی خان او شوکت علی کی خدمات حاصل کی ہیں جب کہ '' ون پاؤنڈ فش '' فیم گلوکار شاہد نذیر بھی اپنا گیت تیار کر لیا ہے۔

تحریک انصاف کے لیے شہزاد رائے ' عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ' ابرار الحق، ناصر سلمان اور جنون گروپ کے علی سلمان نے گیت گائے ہیں ۔اسی طرح پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ نے بھی خصوصی گیت ریکارڈ کروائے ہیں جو انتخابی مہم کے دوران پیش کیے جارہے ہیں۔



تحریک انصاف کے نغمے نوجوان موبائل ٹونز کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے شیئر کر رہے ہیں۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کی نیم جان انتخابی مہم میں عہد ساز صحافی عباس اطہر مرحوم کی نظم '' بھٹو کی بیٹی آئی تھی'' نے نئی جان ڈال دی ہے ، اس طرح گیت '' تیر پے تیر چلا '' نے بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو متحرک کر رکھا ہے۔

مقبول خبریں