فلائی ویٹ ٹائٹل پاکستانی باکسر محمد وسیم کا آج موروتی سے ٹاکرا

پرامید ہوں کہ ماضی کی طرح اس بار بھی حریف کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا، محمد وسیم


Sports Reporter July 15, 2018
پرامید ہوں کہ ماضی کی طرح اس بار بھی حریف کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا، محمد وسیم۔ فوٹو : فائل

انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم کی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیے اتوار کو ملائیشیا میں فائٹ کریں گے جہاں ان کا سامنا جنوبی افریقی باکسر موروتی متھالین سے ہوگا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم کامیابی کیلیے خاصے پراعتماد ہیں، یہ ٹائٹل فائٹ 12 راؤنڈز پر مشتمل ہوگی، ہفتے کو فائٹ سے قبل دونوں باکسرزکا آفیشل ویٹ کیا گیا، دونوں باکسرز نے ویٹ کے موقع پر ایک دوسرے کے مدمقابل پوز بنائے اور ایک دوسرے کو زیر کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ محمد وسیم اب تک 8 انٹرنیشنل فائٹ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں، اپنے ایک بیان میں محمد وسیم کا کہنا ہے کہ اس فائٹ کیلیے ان کی تیاریاں بھرپور ہیں، پرامید ہوں کہ ماضی کی طرح اس بار بھی حریف کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

 

مقبول خبریں