دشوارگزار راستے سے فرانس کی فائنل تک رسائی

ابتدا میں قسمت نے بھی مہربانی کی،کروشیا نے گروپ کے تینوں میچز جیتے


Sports Desk July 15, 2018
ابتدا میں قسمت نے بھی مہربانی کی،کروشیا نے گروپ کے تینوں میچز جیتے۔ فوٹو: اے ایف پی

رواں ورلڈ کپ میں فرانس کی فائنل تک رسائی کا راستہ کروشیا سے قدرے دشوار رہا۔

اپنے ابتدائی میچ میں فرنچ سائیڈ کو ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کی مدد حاصل رہی، ساتھ ہی قسمت نے بھی اس وقت ساتھ دیا جب پال پوگبا کی کک پر گیند آسٹریلیا کے عزیز بیتش سے ٹکرا کر جال میں گئی اس طرح ٹیم کو2-1 سے کامیابی ملی، پیرو کو اگرچہ 1-0 سے ہرایا مگر ڈنمارک سے مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ لاسٹ 16 میں ایمباپے کی شاندار پرفارمنس سے پرتگال کو4-3 سے مات دی۔

کوارٹر فائنل میں یوروگوئے پر 2-0 سے کامیابی پائی جبکہ سیمی فائنل میں بیلجیئم کو 1-0 سے مات دی۔ دوسری جانب کروشیا روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شامل ان تین ٹیموں میں سے ایک رہی جس نے اپنے گروپ کے تمام تینوں میچز جیتے، اگرچہ اس نے نائیجیریا کو 2-0 اور آئس لینڈ کو 2-1 سے زیرکیا، مگر شاندار پرفارمنس دوسرے مقابلے میں ارجنٹائن کے خلاف سامنے آئی جس میں3-0 سے کامیابی پائی۔

لاسٹ 16 میں شوٹ آؤٹ پر ڈنمارک کو قابو کیا اور پھر میزبان روس کو کوارٹر فائنل میں ایک بار پھر شوٹ آؤٹس پر زیر کے سیمی فائنل میں جگہ پائی، جہاں انگلینڈ پر اضافی وقت میں 2-0 سے فتح ملی۔

 

مقبول خبریں