فٹبال ورلڈ کپ کراچی میں کئی مقامات پر بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی

آرٹس کونسل کے ساتھ مقامی ہوٹلزمیں بھی شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی اسکرینز لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔


Sports Reporter July 15, 2018
آرٹس کونسل کے ساتھ مقامی ہوٹلزمیں بھی شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی اسکرینز لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کوبراہ راست دکھانے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑی اسکرین لگائی جائیں گی۔

کراچی میں گبول پارک فٹبال اسٹیڈیم، لیاری میں شائقین کو فائنل سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑی اسکرین کا اہتمام کیا گیا ہے، ہفتے کے روزانگلینڈ اور بیلجیئم کے درمیان ہونے منعقدہ تیسری پوزیشن کا میچ دکھانے کے لیے اسی مقام پر بڑی اسکریں نصب کی گئی تھی۔

فائنل کے موقع پر پیپلزاسپورٹس کمپلیکس لیاری کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھی بڑی اسکرین پر مقابلہ دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے، اس کے ساتھ لیاری کی مختلف سڑکوں، موسی لاشاری فٹبال کلب، ینگ کلاکوٹ، مولوی عثمان پارک لیاری، عیدگاہ چیل چوک، بزنجو چوک چاکیواڑہ سمیت مقامی کلبز میں بھی بڑی اسکرین لگائی گئی ہیں۔

مزید براں فائنل کے موقع پرآرٹس کونسل آف پاکستان کے ساتھ مقامی ہوٹلزمیں بھی شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی اسکرینز لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں