انتخابی مہم پر شدید تحفظات اے این پی کا الیکشن کمیشن کو خط

مساوی مواقع نہیں دیے جارہے، سیکیورٹی کا وعدہ پورا نہیں ہوا،الیکشن سے روکا جارہا ہے.


INP May 08, 2013
مساوی مواقع نہیں دیے جارہے، سیکیورٹی کا وعدہ پورا نہیں ہوا،الیکشن سے روکا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی مہم پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرآگاہ کیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کیلیے اے این پی کو مساوی مواقع نہیں دیے جا رہے۔



منگل کو ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں اے این پی نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے کے وعدے تاحال پورے نہیں کیے جا رہے اور ہمارے انتخابی دفاتر اور جلسوں پر حملے کرکے الیکشن لڑنے سے روکاجا رہا ہے۔