پاکستانی فلموں کیلیے بھارتی ڈسٹری بیوٹر میدان میں آگئے

قیصر افتخار  منگل 17 جولائی 2018
مخالفین بھی اب ہماری فلموں اورمعیارسے متاثرہورہے ہیں:شوبز حلقے ۔ فوٹو : فائل

مخالفین بھی اب ہماری فلموں اورمعیارسے متاثرہورہے ہیں:شوبز حلقے ۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  پاکستانی فلموں کے معیارمیں بہتری، انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلیے پڑوسی ملک بھارت کی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں میدان میں آگئیں۔

پہلے مرحلے میں بالی وڈ کے سب سے بڑے فلمساز ادارے یش راج فلمز نے علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کوبیک وقت 25ممالک میں ریلیز کرنے کا معاہدہ کیا تودوسری جانب نوجوان ہدایتکارنبیل قریشی کی فلم ’’ لوڈ ویڈنگ ‘‘ کو’زی اسٹوڈیوانٹرنیشنل ‘ نے دنیا کے بیشترممالک میں ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ’’طیفا ان ٹربل‘‘ 20جولائی کوپاکستان سمیت بیشترممالک میں بیک وقت ریلیز کی جائے گی، جبکہ ’’ لوڈ ویڈنگ ‘‘ عیدالاضحیٰ کے موقع پرنمائش کیلیے پیش کی جائیگی۔ اس حوالے سے پاکستان میں شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین بھی اب ہماری فلموں اوران کے معیارسے متاثرہورہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔