کامیابی صرف عوام کی خدمت سے ملتی ہے شازیہ مری

کھپرو میں 4ماہ کے اندر گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، وفد سے گفتگو


Nama Nigar May 11, 2013
شازیہ مری نے کہا کہ کھپروکے عوام کو ٹیلی فون، پانی، بجلی اور گریڈ اسٹیشن کی سہولتیں پیپلز پارٹی کے دور میں میسر آئی. فوٹو: فائل

TEHRAN: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 235سے پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار شازیہ مری نے کہا ہے کہ میرے مخالفین نے این اے 235سے کھڑا ہونے پر مختلف حربے استعمال کرکے مجھے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ہم ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گے۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور ملک کی واحد جماعت ہے جو جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملک میں جمہوریت کی بالادستی اور عوامی مسائل کے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ، نعروں اور جلسوں سے کامیابی نہیں ملتی ہے، کامیابی عوام کی خدمت سے ملتی ہے۔



ان خیالات کا اظہار انھوں نے راجا شوکت علی خان قائم خانی، گل حسن قائم خانی اور لیاقت قائم خانی کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے گفتگو میں کیا، انھوں نے کہا کہ کھپروکے عوام کو ٹیلی فون، پانی، بجلی اور گریڈ اسٹیشن کی سہولتیں پیپلز پارٹی کے دور میں میسر آئی اور وہ کامیابی حاصل کرکے 4ماہ کے اندر کھپرو میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

مقبول خبریں