مشرف نے تحریک انصاف یا کسی پارٹی کی حمایت نہیں کی ترجمان

پارٹی قائد سے عدالتی انتقام اور الیکشن کمیشن کی جانبداری کیخلاف انتخابات کا بائیکاٹ کرچکے


Online/ May 11, 2013
کچھ لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں،ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا، سیکریٹری اطلاعات۔ فوٹو: وکی پیڈیا/فائل

آل پاکستان مسلم لیگ( اے پی ایم ایل) کی ترجمان و مرکزی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ پارٹی قائدپرویز مشرف کی طرف سے ایسی کوئی ہدایت یا بیان نہیں جاری کیا گیا کہ جس میں ( اے پی ایم ایل)کے ووٹرز، سپورٹرز یا ممبرز کو تحریک انصاف یا کسی اور پارٹی کو ووٹ دینے کا کہا گیا ہو۔

انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی پرویز مشرف کو عدالتی انتقام کا نشانہ بنائے جانے اور الیکشن کمیشن کی جانبداری پر احتجاجاًعام انتخابات 2013 کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہے۔کچھ لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں اور اس طرح کے جعلی نوٹیفکیشن نکالنا سازش کے سوا کچھ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسی بات جو ان کی پارٹی سے متعلق ہو اسے میڈیا میں شائع کرنے سے پہلے تصدیق کرلی جائے تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے۔

مقبول خبریں