ٹیکسٹائل سیکٹرکے 5منصوبوں کیلیے 1589کروڑروپے فراہم

فیصل آبادولاہورگارمنٹ سٹی،تربیتی مرکز،ٹیکسٹائل سٹی پائپ لائن،برآمدی توسیع منصوبہ شامل۔


APP May 12, 2013
مجموعی لاگت کا تخمینہ2ارب8کروڑ،رواں مالی سال22 کروڑ70 لاکھ روپے مختص کیے گئے فوٹو فائل

وفاقی حکومت سرکاری ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے 5منصوبوں کے لیے 15 کروڑ89 لاکھ روپے فراہم کیے۔

ذرائع کے مطابق ان تمام منصوبوں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2ارب8کروڑ 14 لاکھ40ہزار روپے ہے جس میں سے 22 کروڑ 70 لاکھ رواں مالی سال مختص کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصل آبادگارمنٹ سٹی پراجیکٹ کے لیے 6کروڑ 44 لاکھ روپے اور لاہور گارمنٹ سٹی کمپنی کے لیے 6 کروڑ 23 لاکھ فراہم کیے گئے جبکہ ان کی لاگت کا تخیمہ بالترتیب 49 کروڑ 88لاکھ اور 58 کروڑ68لاکھ روپے ہے۔



جس میں سے 9 کروڑ 20لاکھ اور 8 کروڑ 90لاکھ روپے رواں مالی سال مختص کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پاک کوریا گارمنٹس ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کراچی کے لیے 1 کروڑ 47 لاکھ روپے جاری کیے جبکہ لاگت کا اندازہ 30 کروڑ اور رواں مالی سال اس منصوبے کے لیے 2کروڑ10لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ پلان امپیلیمنٹیشن یونٹ کی توسیع کے لیے مختص ڈیڑھ کروڑ روپے میں سے اب تک 1 کروڑ 5لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں، اس پراجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 5 کروڑ 92 لاکھ روپے ہے، اسی طرح ٹیکسٹائل سٹی کراچی کے لیے 48 انچ ڈایا میٹر کی اسٹیل پائپ لائن کے لیے لاگت کا تخمینہ 63 کروڑ 66لاکھ روپے ہے، رواں مالی سال اس منصوبے کے لیے 1 کروڑ روپے رکھے گئے جس میں سے اب تک 70لاکھ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔

مقبول خبریں