وفاقی حکومت کا کوئٹہ میں ایکسپو سینٹر بنانے کا فیصلہ

خصوصی رپورٹر  جمعرات 26 جولائی 2018
ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئیگی،رواں مالی سال کیلیے5کروڑ مختص،فیز ون پر کام شروع کیاجائیگا۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئیگی،رواں مالی سال کیلیے5کروڑ مختص،فیز ون پر کام شروع کیاجائیگا۔ فوٹو: ایکسپریس

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے تحت کوئٹہ میں ایکسپو سینٹر کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2018-19کے دوران کوئٹہ میں ایکسپو سینٹر کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ ایکسپوسینٹر کی تعمیر پر مجموعی طور پر 1ارب 50کروڑ روپے تخمینہ لاگت ہے جس کے لیے رواں مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی پی) میں 5کروڑ روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے کوئٹہ ایکسپو سینٹر کا فیز ون شروع کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔