22کروڑ سے زائد صارفین کیساتھ پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی صارف مارکیٹ

خبر ایجنسی  جمعرات 26 جولائی 2018
پاکستان کے صنعتی شعبے میں فوڈ انڈسٹری کا حصہ 42 فیصد ہے۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان کے صنعتی شعبے میں فوڈ انڈسٹری کا حصہ 42 فیصد ہے۔ فوٹو؛ فائل

فیصل آباد: 22کروڑ سے زائدصارفین کے ساتھ پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی صارف مارکیٹ بن گیا۔

عالمی سطح پر 22کروڑ سے زائدصارفین کے ساتھ پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی صارف مارکیٹ بن گیاہے جبکہ پاکستان کے صنعتی شعبے میں فوڈ انڈسٹری کا حصہ 42 فیصد ہے جو اس شعبے میں مجموعی طور پر روز گار کا 29 فیصد حصہ ڈال رہا ہے۔

اسی طرح پاکستان 74بلین لیٹر سالانہ دودھ کی پیداوار حاصل کرکے دنیا کا پانچواں بڑا ملک قرار پایا ہے لیکن فوڈ پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کا نظام دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صرف چار سے پانچ فیصد دودھ پروسیس کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔