کاش آپ سیاستدان ہوتے، اداکارہ بابرہ شریف کے جملے پر چیف جسٹس مسکرا دیئے

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 27 جولائی 2018
مقدمہ بازی ناسور ہے اسے معاشرے سے ختم کرنا ہے، چیف جسٹس۔ فوٹو: فائل

مقدمہ بازی ناسور ہے اسے معاشرے سے ختم کرنا ہے، چیف جسٹس۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  

اپنے کیس کی سماعت کے دوران بابرہ شریف نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاش آپ سیاست دان ہوتے جس پر وہ مسکرا دیئے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اداکارہ بابرہ شریف اور جیولر کے درمیان کرایے کا دیرینہ معاملہ مصالحت سے نمٹا دیا۔ جیولر نے 6ماہ کے واجب الادا کرایے کے چیک بابرہ شریف کے حوالے کر دیے جبکہ عدالت نے بابرہ شریف کو ایل ڈی اے کی کمرشلائزیشن فیس ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ بازی ناسور ہے اسے معاشرے سے ختم کرنا ہے، بابرہ شریف نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاش آپ سیاست دان ہوتے اور قوم کوآپ کی قیادت میں قائداعظمؒ کا حقیقی پاکستان میسر آتا، اس پر چیف جسٹس مسکرا دئیے اور کمرہ عدالت کشت زعفران بن گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔