صبح اور رات کے وقت ہلکی پھوار اور بوندا باندی کا امکان

ابرآلودموسم کی وجہ سے شہرکاابتدائی درجہ حرارت معمول سے مزیدکم ہوکر26.5 ڈگری رہا، جمعہ کومعمول سے تیز ہوائیں چلیں


Staff Reporter July 28, 2018
سمندرکی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے صبح اوررات کے وقت مختلف علاقوںمیں ہلکی پھواراوربونداباندی ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

شہر میں جمعہ کو تندوتیز سمندری ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ صبح اور رات کے وقت ہلکی پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ابرآلود موسم کی وجہ سے شہر کا ابتدائی درجہ حرارت معمول سے مزید کم ہوکر 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز جمعہ کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں جس کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ابر آلود موسم اور تندوتیز ہواؤں کی وجہ سے جمعرات کو گرمی کا پارہ 32.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم متوازن رہنے کا امکان ہے، سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے صبح اور رات کے وقت ہلکی پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے۔