- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ایشیا کپ؛ اے سی سی شیڈول پر بھارتی اعتراض سے لاعلم
لاہور: بھارتی اعتراض سے لاعلم ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی تاریخوں میں تبدیلی کا امکان مسترد کردیا۔
یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کا آغاز 15ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچ سے ہوگا، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا19 ستمبر کو طے ہے، اس سے ایک روز قبل بھارتی ٹیم کو کسی کوالیفائر کے مقابل بھی ہونا ہوگا، بغیر کسی وقفے کے2میچز رکھے جانے پر بی سی سی آئی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس میں تبدیلی کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔
ایک سینئر عہدیدار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایشیا کپ کا شیڈول احمقانہ ہے، بھارتی ٹیم کو پاکستان کے مقابل ہونا ہوگا جسے2 روز آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ شیڈول کو لازمی طور پر تبدیل کیا جائے، سابق اوپنر وریندرسہواگ نے تو بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت ہی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا،اس حوالے سے رابطے پر اے سی سی نے واضح کیاکہ بی سی سی آئی نے شیڈول کے بارے میں کوئی باضابطہ شکایت نہیں کی۔
’’ایکسپریس نیوز‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہمیں بھی میڈیا سے ہی معلوم ہوا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف میچ سے قبل آرام نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، باقاعدہ طور پر کسی نے رابطہ نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں ہورہا ہے،شیڈول کا اعلان کرنے سے قبل ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کرکٹ بورڈز سے مشاورت کی گئی تھی،ان کی تصدیق کے بعد ہی یہ مرحلہ مکمل کیا گیا۔
ایشیا کپ کے تمام مقابلوں میں ڈی آر ایس کا استعمال کیا جائے گا
ایشیا کپ میں شرکت کیلیے بیشتر ٹیمیں 12ستمبرکو یواے ای پہنچ جائینگی،اے سی سی آفیشل کے مطابق بھارتی ٹیم قدرے تاخیر سے آئے گی، اس نے اپنی فلائٹس میچز کے شیڈول کو پیش نظر رکھتے ہوئے طے کی ہیں، ایونٹ کے تمام مقابلوں میں ڈی آر ایس کا استعمال کیا جائے گا،بی سی سی آئی پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کو اپنا چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔