بھارتـ میں ٹیپو سلطان کے راکٹوں کا ذخیرہ برآمد

خبر ایجنسی  ہفتہ 28 جولائی 2018
میسور کے حکمران نے راکٹ جنگوں کے لیے ذخیرہ کیے تھے، بھارتی حکام۔ فوٹو : سوشل میڈیا

میسور کے حکمران نے راکٹ جنگوں کے لیے ذخیرہ کیے تھے، بھارتی حکام۔ فوٹو : سوشل میڈیا

بنگلور:  بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں 18 ویں صدی کے میسور کے مسلمان  حکمران اور جنگجو ٹیپو سلطان کے راکٹوں کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

ریاستی محکمہ آثارقدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرشی جیش واڑانایاکا کے مطابق ضلع شیموگا میں ایک کنویں کی کھدائی کے دوران ہزار سے زائد راکٹ اور گولے برآمد ہوئے جو مسلمان جنگجو ٹیپو سلطان نے جنگوں کیلیے ذخیرہ کر رکھے تھے۔

ٹیپوسلطان نے برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کیخلاف کئی جنگیں جیتی ہیں، وہ 1799 میں چوتھی برطانیہ، میسور جنگ میں شہید ہوئے تھے، انہیں مقامی سطح پر راکٹ کی تیاری کا کریڈٹ حاصل ہے۔ راکٹ 23 سے 26 سینٹی میٹر لمبے ہیں جنہیں شیموگا کے عجائب گھر میں نمائش کیلیے رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ علاقہ ٹیپو سلطان کے قلعے کاحصہ رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔