ٹام کروز کی7سالہ بیٹی سْوری کا فیشن کلیکشن لانچ

سْوری کروز فیشن کی اتنی دیوانی ہیں کہ اپنے ڈیڈ ٹام کروز کو بھی نت نئے فیشن کرنے کے مشورہ دیتی ہیں۔


Net News May 15, 2013
سْوری کروز فیشن کی اتنی دیوانی ہیں کہ اپنے ڈیڈ ٹام کروز کو بھی نت نئے فیشن کرنے کے مشورہ دیتی ہیں۔ فوٹو: فائل

''مشن امپوسبل'' کے ہیروٹام کروز کے فیشن تو آپ نے دیکھ لیے مگر اب ان کی سات سالہ بیٹی سْوری کروزکے بھی انداز دیکھ لیجیے جنھوں نے اپنا فیشن کلیکشن لانچ کردیا۔

ہالی ووڈ کی دنیا میں بڑے بڑوں کے فیشن تو دیکھ لیے۔مگر اب باری ہے ننھے شہہ سواروں کی جو فیشن کی دنیا میں اپنا کردارادا کرنے آئے ہیں۔ جی ہاں بات ہورہی ہے سْوری کروز کی جو فیشن کی اتنی دیوانی ہیں کہ اپنے ڈیڈ ٹام کروز کو بھی نت نئے فیشن کرنے کے مشورہ دیتی ہیں۔

سوری کروز کی فیشن میں شہرت کا حال یہ ہے کہ دنیا بھر کی سب سے فیشن ایبل بچی کا ٹائٹل مل چکا ہے۔اس لیے سوری نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ فیشن ڈیزائنر بنیں گی۔ سوری کروزنے ڈیڑھ ملین پائونڈز کا خرچہ کرکے اپنا فیشن کلیکشن لائنچ کردیا۔

مقبول خبریں