درآمدی ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ

مقامی پیداوار کی لاگت پراثرنہیں ہوگا،لوکل پروڈیوسرنرخ نہ بڑھائیں،ڈسٹری بیوٹرز


Business Reporter August 02, 2018
مقامی پیداوار کی لاگت پراثرنہیں ہوگا،لوکل پروڈیوسرنرخ نہ بڑھائیں،ڈسٹری بیوٹرز۔ فوٹو: فائل

مائع پٹرولیم گیس کی اگست کیلیے سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس 25 ڈالر کے اضافے سے590 ڈالر فی میٹرک ٹن تک پہنچنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی درآمدی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 3000 روپے بڑھ کر 85 ہزار 200 روپے ہوگئی جس کے نتیجے میں فی کلوگرام درآمدی ایل پی جی کی قیمت 3 روپے بڑھ جائے گی جو 3 اگست سے موثر بہ عمل ہوگی۔

پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر علی حیدر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ایل پی جی کے اہم مرکب بیوٹین کی فی ٹن قیمت 25 ڈالر بڑھ کر580 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسکے برعکس دوسرے اہم مرکب پروپین کی فی ٹن قیمت 25 ڈالر گھٹ کر570 ڈالر رہ گئی۔

علی حیدر نے بتایا کہ سی پی بڑھنے سے مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی لاگت پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا لہٰذا مقامی پروڈیوسرز کو چاہیے کہ وہ سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس میں اضافے کے تناسب سے ملک میں پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے اجتناب برتیں کیونکہ ملک میں ایل این جی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور سی این جی اسٹیشنز کے ناغوں کا دورانیہ کم ہونے کے نتیجے میں پہلے ہی ایل پی جی کی مقامی فروخت 15 سے 20 فیصد گھٹ چکی ہے لہٰذا مقامی پروڈیوسرز نے اگر ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش کی تو ایل پی جی کی مقامی فروخت مزید10 فیصد گھٹ جائے گی۔

مقبول خبریں