ڈاکٹر سمیرا شمس پختونخوا اسمبلی کی کم عمر ترین رکن اسمبلی بن گئیں

سمیرا شمس کا نام خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر شامل ہے۔


Numainda Express August 02, 2018
سمیرا شمس کا نام خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر شامل ہے۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف کی ڈاکٹر سمیراشمس خیبرپختونخوا اسمبلی کی سب سے کم عمر ترین رکن بننے کا اعزاز حاصل کریں گی۔

26سالہ ڈاکٹر سمیرا شمس جن کا تعلق دیر سے ہے،ان کا نام خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر شامل ہے۔

ڈاکٹر سمیرا شمس کے والد شمس القمر کا تعلق اے این پی سے رہاہے تاہم ڈاکٹر سمیراشمس طالب علمی ہی سے تحریک انصاف کیساتھ وابستہ رہیں اورپارٹی کے مختلف عہدوں پر بھی رہیں۔ وہ رواں ماہ حلف اٹھانے والے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی میں سب سے کم عمر ترین رکن ہونگی۔

مقبول خبریں