طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

طلال چوہدری نے جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔


Numainda Express August 02, 2018
طلال چوہدری نے جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔ فوٹو: فائل

عدالت عظمیٰ مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔

لیگی رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جب کہ سپریم کورٹ کی جانب سے طلال چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

طلال چوہدری نے جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی، وہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور عدلیہ پر تنقیدکرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم فروری 2018کو عدلیہ مخالف تقریر پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

مقبول خبریں