کوئٹہ میں تاجر قتل ایف سی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک

مقتول مرکزی انجمن تاجران کوئٹہ کے صدر نصیر احمد ترین کے بھائی تھے۔


Numainda Express August 02, 2018
مقتول مرکزی انجمن تاجران کوئٹہ کے صدر نصیر احمد ترین کے بھائی تھے۔ فوٹو:فائل

ہزار گنجی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق ہو گیا جب کہ ایف سی کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں مسلح شخص نے تاجر راز محمد ترین کو قتل کر دیا اور فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران ایف سی کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

واضح رہے کہ مقتول مرکزی انجمن تاجران کوئٹہ کے صدر نصیر احمد ترین کے بھائی تھے۔

مقبول خبریں