عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا

خبر ایجنسی  جمعرات 2 اگست 2018
عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

کوہاٹ: مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک میں نسوار لے جانا جرم بن گیا۔

ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکاٹکس فورس پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اینٹی نارکاٹکس فورس پنجاب کی جانب سے گردش کرنے والے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔