پنجاب سے آزاد ارکان شامل فنکشنل کی حمایت ن لیگ کو سادہ اکثریت مل گئی

رائے ونڈ جاتی عمرہ میں نواز شریف اور شہباز شریف سے آزاد اراکین کی ملاقاتیں، قیادت پر اعتماد کا اظہار


عوام نے انتخابات میں ہم پرجس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ہر ممکن پورا اترنے کی کوشش کی جائے گی، سربراہ ن لیگ کی ارکان سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

پنجاب بھر سے آزاد منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ فنکشنل نے نواز شریف کی وفاق میں حکومت اور سندھ میں اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف ڈویژنز، اضلاع اور تحصیل سے منتخب ہونے والے آزاد امیدواروں نے منگل کو مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما خواجہ احمد حسان سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات رانا ثناء اللہ خان، میاں مجتبی شجاع الرحمن، و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آزاد منتخب ہونے والے نو منتخب اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔



بعد ازاں وہاڑی سے منتخب آزاد اراکین نے رائیونڈ جاتی عمرہ میں شریف برادران سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا۔۔ لودھراں اور بھجر سے تعلق رکھنے والے عبد الرحمن کانجو،صدیق خان بلوچ ، ڈاکٹر افٖضل ڈھانڈلہ اور ملک غضنفر عباس چھینہ نے میاں شہبازشریف سے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سرگودھا سے آزادمنتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی بہادر عباس میکن نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایم این ا ے حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کی۔