سونے کی قیمتوں میں کمی

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 55 ہزار 600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر47 ہزار 668 روپے ہوگئی۔


Business Reporter August 03, 2018
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 55 ہزار 600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر47 ہزار 668 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالرکی کمی سے 1215ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کوفی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 اور343روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 55 ہزار 600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر47 ہزار 668 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے720 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 617.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

مقبول خبریں