نازیبا الفاظ پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کے بعد قوم سے بھی معافی مانگ لی

میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ معاشرتی خرابیوں کی نشاندہی تھا، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا


Numainda Express August 04, 2018
میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ معاشرتی خرابیوں کی نشاندہی تھا، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نازیبا الفاظ کے استعمال پر الیکشن کمیشن کے بعد اب پوری قوم سے بھی معذرت کرلی ہے۔

مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان میں پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ادا کیے گئے اپنے الفاظ پر میں الیکشن کمیشن میں بھی معذرت کر چکا ہوں، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ معاشرتی خرابیوں کی نشاندہی تھا۔ دوران انتخابات ووٹ کی خرید وفروخت بھی انہی معاشرتی خرابیوں کا حصہ ہے۔ اس کے باوجود میرے بیان سے اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

مقبول خبریں