سانگھڑ زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ 17 کسان بازیاب

3 خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں، جبری مشقت لینے کا الزام، عدالت نے آزاد کردیا


Nama Nigar May 17, 2013
عدالت کے حکم پر پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 4 مرد، 3 خواتین اور 10 بچے بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیے۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر نوآباد پولیس کا زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ، 17 کسان بازیاب۔

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کو رائب بھیل نے درخواست دی کہ میرے خاندان کے افراد کو زمیندار صدیق مہر نے اپنی نجی جیل میں قید کر رکھا ہے۔ عدالت کے حکم پر پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 4 مرد، 3 خواتین اور 10 بچے بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیے۔



عدالت نے کسانوں کے بیانات لیکر ان کو ان کی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔اس موقع پر کسانوں نے بتایا کہ زمیندار جبری مشقت کراتا تھااورمعاوضہ دینے کی بجائے لاکھوں روپے کا مقدمہ کردیا۔

مقبول خبریں