حکومت عیدالفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش روکےسیدنور

کثیر سرمائے سے تیار ہونے والی سات پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں،فلمساز


Cultural Reporter May 17, 2013
کثیر سرمائے سے تیار ہونے والی سات پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں،فلمساز. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مصنف وہدایتکار اور فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن کے چیئرمین سیدنور نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عیدالفطر پر کسی بھی بھارتی فلم کو نمائش کی اجازت نہ دے ۔

انھوں نے کہا کہ عیدالفطر پر کثیر سرمائے سے تیار ہونے والی سات پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ ان فلموںکی حوصلہ افزائی اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا نوٹیفکشن جاری کرے۔



انھوں نے کہا کہ طویل عرصہ بعد عیدالفطر پر اتنی تعداد میں پاکستانی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں مگر ان فلموں کے پروڈیوسرز پر بھارتی فلموں کی نمائش کی تلوار بھی لٹک رہی ہے ۔ سیدنور نے کہا کہ سینما آنرز پاکستان کی بجائے بھارتی فلموں کوترجیح دیتے ہیں جس سے مارکیٹ میں اچھے سینماؤں کی عدم دستیابی پاکستانی فلموں کے لیے مشکل ہوجائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں