عبداﷲ کادوانی نے مزید فلمیں بنانے کا فیصلہ کرلیا

ہمارے ملک میں فلم بین اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، عبداﷲ کادوانی


Cultural Reporter May 17, 2013
فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ٹیلی ویژن کے معروف پروڈیوسر،ادکار اور سیون اسکائی کے روح رواں عبداﷲکادوانی نے اپنی پہلی فلم کی کامیابی کے بعد مزید فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ ان دنوں اپنی اور ایک فلم جس کا نام ابھی زیر غور ہے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کی کہانی عبدالخالق تحریر کررہے ہیں جس کے ہدایت کار شاہد شفاعت ہوں گے جب کہ فلم کی کاسٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا، عبداﷲکادوانی نے نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں فلم بین اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

مجھے ایک فلم کی کامیابی کے بعد اس کا تجربہ ہو کہ اسے کس قدر پزیرائی ملی، میرا خیال ہے کہ اگر کم بجٹ کی اور اچھی کہانی پر مبنی فلمیں بنیں گی تو لوگ اسے دیکھنے ضرور آئیں گے پاکستان میں تفریح کے ذرائع بہت کم رہ گئے ہیں اور لوگ تفریح کے لیے گھر سے باہر نکلنا چاہتے ہیں سنیما ہی سب سے بہت تفریح ہے۔

جو عوام کو گھر سے نکلنے پر مجبور کردیتی ہے اگر ہم سب اس بات کا عزم کرلیں پاکستان کی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے اور اسے عوام میں ایک بار پھر مقبول بنانا ہے تو یہ کوئی مشکل بات نہیں ہم اس مقصد میں ضرور کامیاب ہوسکتے ہیں۔

مقبول خبریں