پی سی بی سے ناراض حفیظ ایوارڈ تقریب میں شریک نہیں ہوئے

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کی ’’اے‘‘ سے ’’بی‘‘ کیٹیگری میں تنزلی کردی تھی۔


Sports Reporter August 09, 2018
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کی ’’اے‘‘ سے ’’بی‘‘ کیٹیگری میں تنزلی کردی تھی۔ فوٹو؛ فائل

سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پرپی سی بی حکام سے ناراض محمد حفیظ ایوارڈز کی تقریب میں شریک نہ ہوئے۔

کرکٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق بورڈ نے ان کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم انھوں نے معذرت کرلی تھی۔ محمد حفیظ ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ شمالی علاقوں کے تفریحی دورے پر ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کی ''اے'' سے ''بی'' کیٹیگری میں تنزلی کردی تھی جس پر آل رائونڈر نے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

دوسری طرف شعیب ملک کیریبیئن پریمئیر لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے تقریب میں شامل نہیں ہوسکے۔ایک انٹرویو میں آل رائونڈر نے کہا کہ ایوارڈز کا انعقاد ایک بہت اچھا قدم ہے اور کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا جانا قابل ستائش ہے۔