جذبہ خیرسگالی 51 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ

نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،امید ہے بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کورہا کریگا،کھوسو


APP May 18, 2013
وزارت خارجہ امورکو496پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلیے بھارت سے بات چیت کی ہدایت فوٹو: فائل

RAWALPINDI: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزارخان کھوسو نے 51 بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیرسگالی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ قیدی اپنی سزائیں بھگت چکے ہیں۔ یہ فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں وفاقی وزیرقانون احمر بلال صوفی، وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی اور داخلہ، خارجہ امور، قانون اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے امید ظاہرکی کہ بھارتی حکومت بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کو رہا کردے گی۔



وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت 482 بھارتی قیدی پاکستانی جیلوں میں ہیں جبکہ 496 پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ انھیں بتایا گیا کہ پاکستان کی حکومت دیگر بھارتی قیدیوں کی قومیت کی تصدیق کا انتظار کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ امور کو ہدایت کی کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور بھارتی قیدیوں کی واپسی کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں