منظوروٹو کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائےپیپلز پارٹی پنجاب

نتائج تسلیم،دھاندلی کی شکایات والے حلقوں میں انگوٹھے چیک کروائے جائیں،مجلس عاملہ


Numainda Express May 18, 2013
قیادت نے منظوروٹو کا استعفیٰ قبول کیا توایگزیکٹوکمیٹی کے تمام ممبران پارٹی چھوڑدینگے،قرارداد فوٹو: فائل

COLOMBO: پیپلزپارٹی پنجاب کی مجلس عاملہ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں دھاندلی کی شکایات والے حلقوں میں سے25فیصد پر انگوٹھے چیک کرائے جائیں۔

ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں مجلس عاملہ کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے منظور وٹو کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا گیا اور پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان کا استعفی منظور نہ کیا جائے۔ بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہرانے کے لیے دھاندلی کی گئی لیکن اس کے باوجود نتائج کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صدر زرداری استعفیٰ نہیں دیں گے وہ منتحب صدر ہیں اور اپنی آئینی مدت پوری کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔



انھوں نے کہا کہ صدر زرداری پیر کو لاہور آ رہے ہیں وہ تنظیم نو کے حوالے سے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اور عمران خان کو انتخابی مہم چلانے کیلیے مکمل سہولت فراہم کی گئی جبکہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا گیا، پیپلزپارٹی اور اے این پی کی قیادت نے جمہوریت کیلیے بہت بڑی قربانیاں دیں۔

قبل ازیں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی پنجاب اپنا استعفیٰ واپس لیں، اگر پارٹی قیادت نے منظور وٹو کا استعفیٰ قبول کیا تو پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ممبران بھی پارٹی چھوڑ دینگے۔ قرارداد راجا ریاض نے پیش کی جسے بھاری تائید سے منظور کر لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں