گزٹ نوٹیفکیشن کے 21 دن میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوگاکھوڑو

اگر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو قبول نہیں کریں گی توانگلیاں اٹھ سکتی ہیں


Staff Reporter May 18, 2013
پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کوقبول کیا جائے، نوجوان وزیر اعلیٰ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا فوٹو: فائل

اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ منتخب اراکین کے گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد سندھ میں حکومت سازی کیلیے21 دن کے اندر سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

جمعے کوکراچی کے مقامی ہوٹل میں سندھ اسمبلی کے منتخب اراکین کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر منظور وسان نے وزیراعلیٰ سندھ کیلیے کسی نوجوان کے آنے کا خواب دیکھا ہے تو انھوں نے خواب میں اس کا چہرہ بھی دیکھا ہوگا اس لیے یہ سوال ان سے پوچھا جائے۔



انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دوسری جماعتوں کا مینڈیٹ قبول کیا ہے اس لیے دوسروں کو بھی پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ قبول کرنا چاہیے، اگرسیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو قبول نہیں کریں گی توانگلیاں اٹھ سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں