زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی کمی

کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 63 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔


Business Reporter August 10, 2018
کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 63 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 47لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مرکزی بینک کے ذخائر 1 کروڑ94لاکھ ڈالرز بڑھ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 3اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 50 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 1 کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 36 کروڑ 91 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 63 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

مقبول خبریں