لارڈز ٹیسٹ ساؤتھی نیوزی لینڈ کو کھیل میں واپس لے آئے

پیسر کی 3 وکٹیں،انگلینڈ180 پر 6 پلیئرز سے محروم،205 رنزکی مجموعی برتری.


Sports Desk May 19, 2013
لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن کیوی وکٹ کیپر جیمز واٹلنگ ڈائیو لگا کر انگلش بیٹسمین جوئے روٹ کو اسٹمپڈ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ فوٹو : بی سی سی آئی

لارڈز ٹیسٹ میں ٹم ساؤتھی3 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو کھیل میں واپس لے آئے، پیسرکے خطرناک وار سے قبل انگلش ٹیم نے2 وکٹ پر 159رنز بناکر پوزیشن مضبوط بنالی تھی۔

کم روشنی کے سبب تیسرے دن قبل ازوقت کھیل ختم ہونے تک میزبان نے180 پر 6وکٹیں گنوا دیں،مجموعی برتری 205رنز ہوچکی ہے،اختتامی 4 میں سے 3شکار ساؤتھی نے کیے، جوئے روٹ71، جونی بیئراسٹو5 اور میٹ پرائربغیر کوئی رن بنائے ان کا شکار بنے۔

جوناتھن ٹروٹ (56) کو کین ولیمسن نے ٹھکانے لگایا، 36 کے مجموعی اسکور پر میزبان قائد الیسٹرکک(21) کو بولٹ نے براؤنلی کی مدد سے پویلین چلتاکیا،اسی اسکور پر نک کامپٹن کا ویگنر نے شکار کر لیا، انھوں نے 15رنز بنائے، اس سے قبل کیوی ٹیم 207 پر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ25رنز کی برتری لینے میں کامیاب رہا۔



جیمز اینڈرسن نے5 اور اسٹیون فن نے4 وکٹیں اپنے نام کیں، میزبان ٹیم کو دن کی پہلی وکٹ اسٹورٹ براڈ نے کیوی کپتان برینڈن میک کولم (2) کو وکٹ کیپر میٹ پرائر کا کیچ بنواکر دلائی، جمعے کو 23 کے انفرادی اسکورپر ڈراپ کیچ کا فائدہ پانے والے کین ولیمسن نے 60رنز کی صورت میں انگلش سرزمین پر پہلی ٹیسٹ ففٹی بنائی۔

اینڈرسن کی گیند پر پرائر نے لیگ سائیڈ پر جاتے ہوئے کیچ کو اس مرتبہ تھامنے میں کوئی غلطی نہیں کی، بروس مارٹن اور ٹرینٹ بولٹ کوئی رن بنائے بغیر پویلین واپس گئے، جون بریڈلے واٹلنگ 17اور ساؤتھی 12رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں