مقبوضہ کشمیرپرامن ریلی پربھارتی فوج کاوحشیانہ تشدد5زخمی

شرکانے تحریک آزادی کے حق میں اوربھارت مخالف نعروں کے پلے کارڈاٹھارکھے تھے.


Online May 19, 2013
نوپورہ چوک پر اے پی ایچ سی رہنماؤں کے خطاب کے دوران فوج نے کارروائی کی. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے حق میں پرامن مظاہرے کے دوران بھارتی فوج نے مظاہرین کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 5افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ میں آل پارٹیزحریت کانفرنس کے راہنمائوں کی قیادت میں جامع مسجدحادیہ سے ایک پرامن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے تحریک آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔

نوپورہ چوک پہنچنے پر اے پی ایچ سی کے راہنما ریلی کے شرکا سے خطاب کررہے تھے کہ اس موقع پر فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کیخلاف طاقت کااستعمال کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیاجسکے نتیجے میں 5مظاہرین بری طرح زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں