فرانسہم جنس پرستوں کو آپس میں شادیوں کی اجازت

ہم جنس پرست بچے بھی گود لے سکیں گے، فرانسیسی صدر نے بل پر دستخط کر دیئے.


Online/AFP May 19, 2013
ہم جنس پرست بچے بھی گود لے سکیں گے، فرانسیسی صدر نے بل پر دستخط کر دیئے. فوٹو: فائل

فرانسیسی صدر نے ایک قانونی بل پر دستخط کر دیئے ہیں جسکے تحت ہم جنس پرستوں کے مابین شادیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز آئینی کونسل نے اس بل کیخلاف اپوزیشن کیطرف سے دائر درخواست مستردکردی تھی۔قانون کے تحت ہم جنس پرست نہ صرف آپس میں شادی کر سکیں گے بلکہ بچے بھی گود لے سکیں گے۔صدر اولاند نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قانون کا احترام کیا جائے۔



انہوں نے خبردار کیا کہ اس قانون کیخلاف کوئی مزاحمت تسلیم نہیں کی جائیگی۔اپوزیشن جماعتوں کا اس بارے کا کہنا ہے کہ صدر فرانسوا اولاند نہ صرف اس قانون کو واپس لیں بلکہ اپنے عہدے سے مستعفی بھی ہو جائیں۔قانون کے مخالفین نے 26مئی کو پیرس میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی کال بھی دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں