دہشتگردی کے خاتمے کیلیے اسکے اسباب کا پتہ لگانا ہوگا پاکستان

متاثرہ علاقوں میں مذاکرات اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے.


INP May 19, 2013
سیمینارسے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب اور نائب سیکریٹری جنرل کا خطاب. فوٹو: فائل

پاکستان نے اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں عسکری دباؤ برقرار رکھتے ہوئے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں مذاکرات اور ترقی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہفتے کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے نیویارک میں پاکستان کے تعاون سے منعقدہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اس کے اسباب کا پتہ لگانا ہو گا اور اس ذہنیت کو مٹانا ہو گا جو لوگوں کو دہشت گردی کی طرف لے جاتی ہے۔



افتتاحی خطاب میں اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے علاوہ آبادی کے طبقوں کے درمیان عدم مساوات، بیروزگاری، اقلیتوں کی سماجی اور معاشی پسماندگی کے مسائل سے بھی نمٹنا ہو گا تاکہ دہشت گردی کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔