بھارت سے فلم کی پیشکش ہے لیلیٰ

آج بھی ہر قدم اٹھاتے ہوئے مجھے اپنی ماں کی بہت شدت سے یاد آتی ہے


Cultural Reporter May 20, 2013
لیلیٰ نے کہا کہ بھارت سے فلم کی پیشکش آئی ہیں مگر ایک بھی لمحے کے لیے پاکستان چھوڑنے کو دل نہیں کرتا۔ فوٹو: فائل

لالی ووڈ اسٹار لیلیٰ نے کہا ہے کہ آج بھی ہر قدم اٹھاتے ہوئے مجھے اپنی ماں کی بہت شدت سے یاد آتی ہے۔

میری ماں میرا سب کچھ تھی ان کے دنیا سے جانے کے بعد میں مکمل تنہا ہو چکی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری خدا سے دعا ہے کہ وہ کسی کو اپنے ماں باپ کاغم نہ دکھا کھائے۔



انھوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے ٹی وی اور تھیٹر پر کام کر لیتی ہوں لیکن یہ میری مجبوری نہیں اس کا مقصد صرف اپنا وقت اچھے طریقے سے گزارنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سے فلم کی پیشکش آئی ہیں مگر ایک بھی لمحے کے لیے پاکستان چھوڑنے کو دل نہیں کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں